Skip to main content

Awaz Di Hai Kis Ko Dil E Be Qaraz Nai, By Saqib Saeed Sahab


آئے گا کون اب مری الجھن سنوارنے

اب میرے دل میں تیری محبت نہیں رہی

سب کچھ بُھلا دیا ہے غمِ روزگار نے

دیتا رہا وہ مجھ کو دعاءِ درازِ عُمر

اور پھر اُٹھا لیا اسے پروردگار نے

غافل تھا زندگی کی حقیقت سے میں مگر

چونکا دیا ہے مجھ کو یہ کس کی پکار نے

اب اس سے بڑھ کے اور مجھے چاہئیے بھی کیا

سب کچھ عطا کِیا مجھے پروردگار نے

ثاقب کسی کے جینے یا مرنے سے کیا مجھے



Comments