Skip to main content

Posts

Showing posts from January, 2020

Copy of 2 Line Sad Poetry | Miss Faiza Idrees Heart Touching Shayri|Sad ...

Ek Noha Garr Ki Talash Hai By Zahra Tanveer

اک نوحہ گر کی تلاش ہے جو اپنی درد بھری آواز میں سنائے قصہ میرے بانجھ معاشرے کے ان بانجھ مردوں کا جن کی انا کے مینار اتنے بلند ہیں کہ میری مائیں بہنیں اور آنے والی نسل کی بیٹیاں گلی گلی گھر گھر مجبور ہیں خود پہ بانجھ پن کا لیبل لگوانے پر اپنی ممتا کا گلا گھونٹ کر ناجائز صبر کی پیڑھی پر بیٹھنے پر وہ کہتی ہیں ہم بے جرم و خطا قیدی ہیں ہماری سونی گود کا مجرم اور کوئی ہے یہاں حق سچ کہنے والوں کی کمی ہے بس اک نوحہ گر کی تلاش ہے جو اپنی درد بھری آواز میں سنائے ان تندرست عورتوں کی کہانی جو گرم سرد رات کے پچھلے پہر اپنے دائیں بائیں کچھ ٹٹولتے ہوئے آسمان کی جانب شکوہ کناں نظر ڈال کر سوال کرتی ہیں میرے حصے کی ممتا کہاں لٹائی؟ میری تندرست کوکھ اجڑی کیوں کہلائی؟ مجھےکس گناہ کی سزا ملی؟ اے منصف! اس قید سے رہائی دلا۔ اب ضبط کا دامن چھوٹتا ہے اب وقت ہے اصل مجرم کے سماج کے کٹہرے میں پیش ہونے کا میری خالی گود کرلاتی ہے اپنے حصے کا انصاف چاہتی ہے۔ زہرا تنویر Click Here to Read More About  Zahra Tanveer Urdu Poetry  Cl

Uff!! Phool Kiyoon Utha Laye Poem By Maira Malik

 !!!!اُف  پُھول کیوں اُٹھا لائے سال ہی تو بدلا ہے حال وہی پُرانا ہے ویسی ہی وحشتیں ہیں تشنہ سی خواہشیں ہیں دل کا کچھ پتہ نہیں گھر کو بھی کھو آئے جانے کس کے ہو آئے ساتھ اب آوارگی ہے منزلیں تو کھو گئیں راہبروں کا کیا کرنا جس طرف نکلتے ہیں پوچھتے ہیں راستوں سے کس سمت کو جانا ہے کس کو یاد رکھنا ہے کس کو بھول جانا ہے کس کا ساتھ نبھانا ہے ایسے میں بتاوُ تم پُھول کیوں اُٹھا لائے سال ہی تو بدلا ہے حال وہی پُرانا ہے مائرہ ملک یکم جنوری 2020اسلام آباد

Taizz Namak, By Saeed Ashar, Urdu Poetry By Masoom Pathani

تیز نمک Taizz Namak میری باتوں میں Meri batoon men  چاٹ کا چٹخارا ہے  Chaatt ka chattkhara hai وہ چسکے لے لے کر سنتی ہے Wo Chaske le le kar sunti hai میں یہ سمجھتا ہوں Main ye samajhta hon مجھ پر مرتی ہے Mujh par marti hai مرنے والے خوابوں میں آتے ہیں Mrne wale khuwaboon men aate hain زندہ ہو کر Zinda ho kar کبھی ڈراتے kabhi darate hain کبھی ہنساتے ہیں kabhi hansate hain ندیوں اور پہاڑوں کی سیر  nadiyoon aur paharron ki sair رنگوں میں گھل مل جانا rangoon men ghull mill jana بادل کے گالوں میں رستہ بن جانا badal ke galoon men rasta ban jana چاند ستاروں کی جانب اڑنا chand sitaroon ki janib urrna کسی انجانے بدن کی لذّت kisi anjane badan ki lazzat معمولی باتیں ہیں mamooli batain hain خوابوں کی ان دیکھی دنیا کا نقشہ   khuwaboon ki un dekhi duniya ka naqsha کچھ بھی ہو سکتا ہے kuch bhi ho sakta hain منظر میں manzar men کانٹے،