Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2018

kal Shab Us Ne Kaha Dua Sun, By Dua Ali

کل شب اس نے کہا دعا سن اپنی آنکھیں بند بھی کر لے میں اک پیار کا حصہ دوں گا تجھ کو میں اک بوسہ دوں گا میں نے کہا یوں خواب دکھانا چھوڑ دے مجھ کو خواب نےتیرےتوڑ دے مجھکو پیار نہیں ہے دھوکا ہے تُو خشک ہوا کا جھونکا ہے تُو اس نے کہا یوں پیارسےتجھ کوپاس رکھوں گا دل میں تیری آس رکھوں گا میرے دل کی دھڑکن توہے میراپیارا جیون توہے قدم قدم پرساتھ  چلیں گے دنیا والے ہاتھ  ملیں گے دنیا تجھ پر واروں گا میں توجیتے گی ہاروں گا میں میں  نے کہا  تھا دل میں تیری یاد اتاری تونےمیری ساتھ سنواری لے دل میں تجھ پر ہاری دعؔاعلی

Khuda Kare Tu Har Dam Sada Bahar Rahai, Poem By Saqib Saeed Sahab

خدا کرے کہ تُو ہر دم سدا بہار رہے مرے لئے بھی ترا پیار بے شُمار رہے خدا کرے کہ تجھے ہر خوشی میسر ہو ترے لئے بھی یہ ماحول سازگار رہے جہاں پہ تُو ہو وہ سارا نگر حسین لگے جہاں ہو تیرا گُزر ، رہ گُزر حسین لگے پھر اس کے بعد کسے منزلوں کی فکر بھلا اگر تُوساتھ چلے تو سفر حسین لگے میں خانداں سے بھلے ہی پرے رہا ہوں مگر تجھے تو اپنی رگِ جاں میں بے شمار لکھا تجھے میں لکھ کے مٹاتا رہا ہوں برسوں سے مٹا مٹا کے مگر میں نے بار بار لکھا مرے عزیز جنم دن تجھے مبارک ہو کہ تُو نے پیار مجھے اتنا بے شمار دیا میں اپنے دونوں جہاں تجھ پہ وار دوں ثاقب مرے خدا نے اگر مجھ کو اختیار دیا ثاقب سعید

aabai Shaher, Poem By Dua Ali

آبائی شہر اک شہر مرا آبائی ہے جس پر کہ اداسی چھائی ہے واں نین نشیلے ہوتے ہیں واں لوگ سجیلے ہوتے ہیں واں بادل کالے آتے ہیں واں بارش خوب برستی ہے کچھ دھندلے دھندلے چہرے ہیں جن پر زلف کے پہرے ہیں پر یہ بات مجھے کب بھاتی ہے ہو کے بے اثر دعا آجاتی ہے دعؔاعلی