Skip to main content

Main Lafzoon Ki Bhikarin Hon Urdu Poet By Miss Dua Ali | Massom Pathai's Blog

میں لفظوں کی بھکارن ہوں


میں لفظوں کی بھکارن ہوں
مرے کاسے میں تو دو بول تو دے دے مرے سائیں
تو میرا شاہ لفظوں کا
مرے کاسے میں تو دو بول تو دے دے مرے سائیں
یہ تیرے بول ہیں  انمول کچھ تو سوچ اے سائیں
میں گم سم تیری سوچوں میں
خیالوں میں ترے کھوئی


میں بھٹکی راستہ، در پر ترے آئی
مجھے دَھن کی نہ چاہت ہے نہ دولت کی تمنا ہے
مجھے لفظوں کی چاہت ہے
مرے کاسے میں تو دو بول تو دے دے مرے سائیں
مرے سب خواب ٹوٹے ہیں
مرا دل ریزہ ریزہ ہے
مرے من میں ہے سناٹاچلی دل میں نہ پروائی
محبت کے عنایت کے ذرا سی اپنی چاہت کے
مرے کاسے میں تو دو بول تو دے دے مرے سائیں
مری آنکھوں میں ٹوٹے خواب کی ہیں کرچیاں بکھری
یہ کالی رات لمبی ہے بڑی لمبی ہے تنہائی
مرا اشکوں سے تر دامن
میں گم سم تیری سودائی
میں بھٹکی راستہ در پر ترے آئی
تو میرا شاہ لفظوں کا
مرے کاسے میں تو دو بول تو دے دے مرے سائیں





Comments

Popular posts from this blog

Poem, Operation Raddul Fasad By Muhammad Moghirah Siddique | Raaz Ki Batain | Masoom Pathani

اس نے مجھے میرے خوابوں میں یرغمال بنا رکھا ہے.  اس نے مجھے میرے خوابوں میں ڈرا رکھا ہے.  دھشت گردی کرتا ہے آکے  وہ میرے خوابوں میں.  جاگتے میں میں نے بھی اک پلان بنا رکھا ہے.  کہ پاک فوج نے بھی ملک میں  آپریشن ردالفساد شروع کر رکھا ہے.  اب کی بار میں بھی بلا ئونگا رینجرز والوں کو.  آکے وہ میرے خوابوں میں پکڑیں گے اسے.  ردافساد کی کی خاطر میں نے بھی اپنا نکاح رینجرز والوں کے ہاتھوں پڑھوانے  کا ارادہ بنا رکھا ہے. By: Muhammad Moghirah Siddique مانوذ  راز کی باتیں

Tire Eshq Ki KHawaish Hy CHahat HOna Meri SadGi Dakh Kia Chahta Hai?Urdu Ghazal

  ٹائر عشق کی خواہش ہے چاہت ہونا میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہے؟ کوئی بات سبر ازما چاہت ہونا آپ کو جنت مبارک رہے زاہدوں کو کی میں آپ کا اہل محفل بھاری بزم میں راز کی بات کہ دی یہ سب نہ پھر کرو کوئی شام گھر میں رہو وو اگہزل کی سچی کتاب ہے استعمال چپکے چپکے پڑھا کرو کوئی ہاتھ بھی نہ ملا۔ ایگا جو گلے ملگے تپاک سے تم نا مزاج کا شہر ہے زرا فاسلے سے ملا کرو ابھی رہا میں کا . تم جس نے دل سے بھولا دیا استعمال بھولنے کی دعا کرو مجھے استغار سی لگتی ہے تم محبتوں کی کہانیاں جو کہا نہیں وو سنا کرو جو سنا نہیں وو کہا کرو کبھی حسین پردہ نشین بھی ہو زرہ عاشقانہ لباس میں جو میں بن سنور کے کہیں چلو میرے ساتھ تم بھی چلا کرو نہ ہو حجاب وو چانڈ سا کی نظر کا کوئی آسر نہ ہو استعمال کریں تمھارے گھر کی بہار ہے استعمال کریں آنسو سے ہرا کرو  

Phul, Khushbu, Sahaab honaa To Ae Du’aa Mustajaab Honaa To Urdu GHazal By Ghalib Ayaz,

  پھول،خوشبو،صاحب ہونا ای دعا مستجاب ہونا میں گہن تک تجھے نہ لگنے دوں تم میرا احترام ہونا منزلیں انتظار میں ہونگی۔ ہاسلو!! ہم رکاب ہونا تو وکیف ای سرد او گرم بھی ہونا تمام غلطیاں دور کر دی گئیں۔ کامیاب ہونے کے لیے ایک بار اور مین استعمال دیکھ کر ہی جیتا ہون ہمیں کیا ہوا؟ غالب