Abb Chalakty Hoe Sagir Nhin Dakhy Jaty Tooba Ky Bad Ya Manzir Nhin Dakhy Jaty Urdu Ghazal By Ali Ahmed Jalili
اب چھلکتے ہوئے ساغر نہیں دیکھے جاتے
توبہ کے بعد یہ منظر
نہیں دیکھے جاتے
مست کر کے مجھے اوروں
کو لگا منہ ساقی
یہ کرم ہوش میں رہ کر
نہیں دیکھے جاتے
ساتھ ہر ایک کو اس راہ
میں چلنا ہوگا
عشق میں رہزن و رہبر
نہیں دیکھے جاتے
ہم نے دیکھا ہے زمانے
کا بدلنا لیکن
ان کے بدلے ہوئے تیور
نہیں دیکھے جاتے
علی احمد جلیلی
Comments
Post a Comment