وہ اپنے ہاتھوں میں
میرے ہاتھوں کو رکھے
اور دھیرے سے
مجھ سے وہ کہے
کہنی ہے تم سے کچھ باتیں
اور کہے مجھ سے وہ جاناں
میں جو کہوں گا تم وہ کروں گی
میرے سنگ تم جو چلو گی
کٹ جائے گا یہ سفر آسانی سے
تم جو چاہو جاناں اب وہ کہو
میں کچھ نہ کہوں گی
بس چپ ہی رہوں گی
اور مسکرا دوں گی
وہ خود ہی سجھ جائے گا
اور میرے گلے لگ جائے گا
Comments
Post a Comment