Hazaroon Larrkiyaan Aisi Keh Har Larrki Pe Damm Nikle, Beautiful Urdu Poem By Syed Salman Gilani Sahb | Masoom Pathani Blogger
بیوٹئ پارلر سے ہو کہ جب تیار ہم نکلے
اگرچہ مولوی ہیں ہم مگر پھر بھی یہ دعوی ہے
اگر ہم شیو کروا دیں تو کترینہ بھی کم نکلے ۔
ہمیشہ دیر کر لیتے ہیں ہم کڑیوں کےچکر میں
اگرچہ وقت سے پہلے ہی اپنے گھر سے ہم نکلے
لگاتے ہو جو تم غوطے میرے دل کے سمندر میں
تو دھک دھک کی بجائے دل سے آواز گھڑم نکلے.
دو نمبر کام حج کے بعد بھی ہم نے نہیں چھوڑے .
ہم اپنے اس روئیے میں بہت ثابت قدم نکلے.
تو اک شاعر ہے "گیلانی"مگر حلیے سے خطرہ ہے.
نجانے تیری جیکٹ سے غزل نکلے کہ بم نکلے.
Comments
Post a Comment