مرے لئے بھی ترا پیار بے شُمار رہے
خدا کرے کہ تجھے ہر خوشی میسر ہو
ترے لئے بھی یہ ماحول سازگار رہے
جہاں پہ تُو ہو وہ سارا نگر حسین لگے
جہاں ہو تیرا گُزر ، رہ گُزر حسین لگے
پھر اس کے بعد کسے منزلوں کی فکر بھلا
اگر تُوساتھ چلے تو سفر حسین لگے
میں خانداں سے بھلے ہی پرے رہا ہوں مگر
مٹا مٹا کے مگر میں نے بار بار لکھا
مرے عزیز جنم دن تجھے مبارک ہو
کہ تُو نے پیار مجھے اتنا بے شمار دیا
میں اپنے دونوں جہاں تجھ پہ وار دوں ثاقب
مرے خدا نے اگر مجھ کو اختیار دیا
Comments
Post a Comment