تحریر بشریٰ باجوہ ایک سیاستدان کا غیر سیاسی انٹرویو انٹرویو لینے والے شخص کی آواز صاف اور ہر لفظ آسانی سے سمجھ میں آ رہا ہے۔ حاضرین و ناظرین.....میں ہوں آپ کا پسندیدہ اینکر پرسن گپوڑا .. آج آپ کے سامنے ملک کے مشہور ومعروف مایہ ناز سیاست دان سے گفتگو پیش کر رہے ہیں۔یہ گفتگو براہ راست دکھائی جائے گی....ہمارا فون نمبر بھی سامنے لکھا آ رہا ہے.....اگر ہمارے ناظرین میں سے کسی نے ہمارے مہمان سے کوئی سوال پوچھنا ہو تو بلا تکلف پوچھ سکتے ہیں.... ابھی تھوڑی ہی دیر میں ہم اپنے مہمان..... معروف سیاستدان صاحب سے گفتگو آپ کی خدمت میں پیش کریں گے..... ناظرین و سامعین آپ ہمارے ساتھ ہی رہیے گا.....اب وقت ہوا ہے ایک وقفہ کا.....ملتے ہیں ایک وقفے کے بعد..... (وقفہ) اینکر:"آج ہم آپ کو ملک کے مشہور ومعروف سیاست دان سے ملواتے ہیں چودھری صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں....پھر بھی ان کا تعارف ایک شعر سے کرواتا ہوں.... کھلنا کم کم سیکھا ہے ان کے لبوں نے یہ شعر کسی شاعر نے خاص چودھری صاحب کے لیے ہی کہا تھا.... ایک اور شعر آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں .....یہ شعر چ...
Raaz Ki Batain by Masoom Pathani