احساس
ٹرنکوں، پرچھتیوں اور
الماریوں کو کیا احساس
کہ ان کا مصرف صرف
یہی ہے کہ انہیں
موسموں سے لادا
جاتا ہے
اور پھر انہیں بوقتِ ضرورت
برتا جاتا ہے
ان میں رچی وقت کی
خوشبو محسوس کر سکو
تو کرو
شاید اس سامان میں کسی
بچھڑے ہوئے کی وہ یاد
بھی ہو
جسے اب لوٹ کر کبھی
نہیں آنا
ہمیں ہی ہجر کا یہ دُکھ
اسے جا کر ہے سُنانا
Comments
Post a Comment