Skip to main content

Tameez Daar Machar By Bushra Bajwa Sahiba

 بشریٰ باجوہ

تمیز دار مچھر



ساری رات میری اور مچھر کی لڑائی ہوتی رہی۔ سب ہی مچھروں کی شکل       
     وصورت ایک سی ہی ہوتی ہے اس لیے مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ایک 
ہی مچھر مجھ پر بار بار حملہ آور ہوتا ہے۔
         
      نہ جانے کیوں..... رات کو یہ مچھر نہ خود سوتا ہے اور نہ ہی مجھے سونے دیتا  ہے۔ مچھر سے تنگ آکر سونے کا ارادہ ترک کر کے کچھ مطالعہ کرنے کی کوشش کی......تو ایک مچھر بے خوابی یا تنہائی......یا برہا کا مارا میرے ارد گرد پھیرے لگانے لگا۔ میں نے اس سے لاکھوں بار کہا کہ میرے ارد گرد پھیرے لگانے کا یا میرا طواف کرنے کا تجھے کچھ بھی فائدہ نہ ہو گا..... میں شمع نہیں ہوں.....کہ میں جل رہی ہوں کہ پروانے میرے ارد گرد پھیرے لگانے کو ثواب عشق....عبادت عشق خیال کریں اور نہ ہی تمہارے پر جلیں گے ..... نہ تم سوختہ دل و جگر ہو گے ......نہ تم اپنی جان ناتواں عشق کی راہ میں قربان کر کے شہید عشق کہلوا سکو گے۔ مجھے تمہاری جان لینے کا بھی شوق نہیں اس لیے حضرت مچھر تم مجھ سے دور ہی رہو۔ مچھر نے میری ایک نہیں سنی۔

معلوم نہیں کیوں یہ مچھر مجھ پر فریفتہ ہو رہا ہے۔  کبھی میرے چہرے کو چومتا ہے اور کبھی ہاتھوں کو۔  میرے پیروں کو تو اس مچھر نے چوم  چوم کر بے حال کر دیا ہے۔  اپنی عقیدت و محبت کے اظہار کے لیے بار بار میرے پیروں کے بوسے لیتا ہے۔


مچھر کے طواف اور پھیروں سے  تنگ آکر میں نے بہت  بار اپنے  ہاتھوں  سے مچھر کو بتانے کی  کوشش  کی  کہ مجھے نہ تو اس مچھر سے محبت  ہے نہ  عشق .....   بہت اس سے نفرت کا اظہار کیا بہت دھتکارا۔ بہت کوشش کی مچھر کو بتانے کی کہ مجھے اس کی قدم بوسی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس مچھر کی میری زات سے عشق محبت عقیدت اور قدم بوسی مجھے ڈینگی کر کے ہی رہے گی۔
مچھر کو خود سے دور کرنے کی کوشش میں مچھر کی ایک ٹانگ زخمی ہو گئی..... مگر وہ ابھی بھی میرے ارد گرد پھیرے لگا رہا ہے۔ ایسی ہوشیاری سے کہ میرے ہاتھ آ بھی نہیں رہا۔ پکڑنے لگتی ہوں تو میری نظروں کے سامنے ہی اڑتا ہوا لہراتا ہوا چھت تک جا پہنچتا ہے۔ اس مچھر کی ٹانگ زخمی ہونے کا اسے فرق ہی نہیں پڑا ۔ اس کی پرواز میں رتی بھر بھی کوتاہی نہیں آئی۔
 اپنے ماضی کے مچھروں کو یاد کرنے کی کوشش کی۔ دوسرے لفظوں میں اپنا ہی ماضی بعید یعنی کہ اپنا بچپن یاد کیا۔
میرے بچپن میں بھی مچھروں کی ثقافت ایسی ہی تھی۔ جب بھی رات کے وقت کتاب سامنے کھول کر مطالعہ کی کوشش کرتی تو ان مچھروں کی یلغار کتاب کا مطالعہ کرنے کا شوق لیے میرے سر کے ارد گرد گھومتے ہوئے ریں ریں کا راگ الاپ کر اونچے سروں میں میرے اسباق کا رٹا لگاتے۔ ایسے جیسے اگلے روز میرا نہیں بلکہ ان مچھروں کا امتحان ہو۔
اکثر محسوس ہوتا کہ مچھر طربیہ مشاعروں کے رسیہ ہیں ہر روز طرحی مشاعرہ کے ساتھ نئ سے نئ غزل ارشاد فرمایا کرتے یا کسی نئ دھن کے ساتھ نیا ناچ پیش کرتے۔ مجھے ان کی زبان سمجھ نہیں آتی تھی مگر لگتا کچھ ایسا ہی تھا جیسے کہ وہ اپنی زبان بہت روانی سے بول لیتے ہیں۔

مچھروں کی ریں ریں اور روں روں کے راگ سے میرے تو کان پکنا شروع ہو گئے۔ تب بھی مچھروں کا موسیقی اور لمبے سروں کی تال پر ناچنا مجھے بھاتا نہیں تھا۔ نہ تو ان کا گانا، باجا اور نہ ہی ناچنا۔
ترکی کے صوفیانہ ناچ کی طرح یہ مچھر اپنے ہی محور کے گرد چکر لگاتے تو مجھے اعتراض نہیں ہوتا.....  یہ مچھر تو میرے گرد پھیرے لگاتے ہوئے     اودھم مچاتے تھے۔
معبدولت سے مچھروں کی محبت و الفت کا انداز تھا...... میرے ارد گرد ہر طرف مچھر ہی مچھر ہوتے۔ تب خواب و خیال اور دماغ کی سوچوں میں مچھر گھسے ہوتے۔ کھلی ہوئی کتاب میں الفاظ کی جگہ مچھر ہی مچھر نظر آتے......       کتاب چھوڑ کر میں مچھروں کے سروں اور کتھا کا مطلب کھوجنے کی کوشش کرتی ۔

بہت عرصہ یہ ہی سوچتی رہی کہ اس دور کے مچھر بہت تمیز والے ہو گئے ہیں رقص تو کرتے ہیں مگر موسیقی کے ساتھ نہیں.... ریں ریں کا راگ نہیں الاپتے نہ ہی کانوں کے پاس باجا بجاتے ہیں۔ بہت بار دوسروں کے سامنے زکر بھی کیا کہ اب مچھر سمجھ دار ہو گئے ہیں.... مچھر اب ریں ریں کا راگ نہیں الاپتے۔
واہ کیا زمانہ تھا..... شوخ و شنگ مچھر کہاں کھو گئے...... اب تو ہر طرف   سنجیدہ اور رنجیدہ مچھروں سے پالا پڑ رہا ہے۔
میری بات پر کسی نے حیرت کا اظہار نہیں کیا۔ اس لیے میں یہ ہی سمجھتی رہی کہ میں درست کہہ رہی ہوں۔ واقعی ہی آج کے دور کے مچھر بنا آواز کے رقص کرتے ہیں یا شاید اپنے منہ کے سامنے اپنا لاؤڈ اسپیکر لگانا بھول گئے ہیں۔ شاید میرے بچپن کے دور کے مچھروں کا بھی بچپن ہی تھا۔ شوخیاں اور قہقہے ان کی زندگی کا حصہ تھے۔ اب وہ عمر رسیدگی کی وجہ سے سنجیدہ ہو چکے ہیں.....           گانا بجانا اور قہقہے لگانا بھول گئے ہیں۔

بچپن اور اس دور کے مچھر یاد آئے تو اپنے بیتے ہوئے دن، ماہ و سال کا حساب کیا۔ اپنی ذات پر غور وفکر کیا تو جانا کہ میری دونوں ٹانگیں قبر میں لٹکی ہوئی ہیں۔ یعنی کہ میں ایک لمبا عرصہ دنیا میں گزار چکی ہوں اورمچھر خاموش نہیں ہوئے بلکہ میرے کان ہی مجھے دغا دے چکے ہیں..... میں اس دور کے مچھروں کو شاباش دے رہی تھی کہ اب مچھر سمجھ دار اور تمیز والے ہو گئے ہیں۔ خاموش رہ کر خاموشی سے کارگزاری کرتے


 بشریٰ باجوہ


Read More About Bushra Bajwa Sahiba Click Here

Comments

Popular posts from this blog

Abb Chalakty Hoe Sagir Nhin Dakhy Jaty Tooba Ky Bad Ya Manzir Nhin Dakhy Jaty Urdu Ghazal By Ali Ahmed Jalili

  اب چھلکتے ہوئے ساغر نہیں دیکھے جاتے توبہ کے بعد یہ منظر نہیں دیکھے جاتے مست کر کے مجھے اوروں کو لگا منہ ساقی یہ کرم ہوش میں رہ کر نہیں دیکھے جاتے ساتھ ہر ایک کو اس راہ میں چلنا ہوگا عشق میں رہزن و رہبر نہیں دیکھے جاتے ہم نے دیکھا ہے زمانے کا بدلنا لیکن ان کے بدلے ہوئے تیور نہیں دیکھے جاتے علی احمد جلیلی  

Jany Na Jany Ghull Hi Na Jany Batt Sy Sara Jana Hai Lagny Na Dy Bs Ho Hamain Ky Ghor Ghosh Ko Baly Tk Urdu Ghazal

  جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے بات سے سارا جانا ہے۔ لگنے نہ دے بس ہو ہمیں کے گوہر گوش کو بالے تک ہم کو فلک چشمِ مہ و حور کی پوتلی کا تارا جانا ہے کب موجود ہُودا کو وو محرورِ ہُود آرا جانا ہے عاشق سا سے ساڈا کوئی اور نہ ہوگا دنیا میں جی کے ضیاء کو عشق میں ہم کو اپنا وار جانا ہے چرگڑی بےماری دل کی رسم شہرِ حسن نہیں ورنا دلبر نادان بھی ہے درد کا چارہ جانا ہے کیا ہی شکار فریبی پر مہر ہے وو سید بچہ مہر وفا یا لطف و عنایت ایک سے واقف میں نہیں اور تو سب کچھ تنز اے کنایا رمز اے عشرہ جانا ہے کیا کیا فٹنے سر پر ہمیں لاتا ہے مشوق اپنا جِس دل ہو تب و تواں کو عشق کا مارا جانا ہے رہنوں سے دیور چمن کے منہ کو لے ہے چھپا یانی سورہوں کے تک رہنے کو سو کا نظر جانا ہے میں تشنہ ہے اپنا کتنا 'میر' بھی ندان تلہی کاش دام دار آبِ تہہ کو ہمارے لیے اب گوارا جانا ہے عجب عزت اور بے ادبی کے دارمیاں ہے زندگی اور کے مجھے جنتا کوئی اور ہے تو قریب آ تجھے دیکھ لو تو وہ ہے یا کوئی اور ہے توجھے دشمنوں کی ہبر نہ تھی مجھے دوستو کا پتہ نہیں تیرِ دستان کوئی اور تھی میرا حق۔ کوئی ...

Punjab Hoo Yaa Sindh Makn Hoo Yaa Pind Tery Sr Pyy Ghareeby Baal Hoo Yaaa Tind Ya ajab Hayee Bukhar Beyyy Maari Salaaab Hayee Halaat Haain Khaateen Saab Beyy Maar Haaain Urdu Ghazal By Faris Shafi

پنجاب ہو یا سندھ مکن ہو یا پنڈ تیرے سر پے، غریبے۔ بال ہو یا ٹنڈ یہ عجب ہے بخار ہے۔ بےماری سالاب ہے۔ حلات ہیں خطین سب بےمار ہیں پاکستان وار ادا تیر ہے ہاتھ مین تلوار تائی کلام سے بیکار ہے۔ ایسی لیا سب بیروزگار پریشاں ہیں۔ لوڈشیڈنگ خاص کو کہتے ہیں۔ ٹور ادا یہ قوم آواز ہے لاہور مین آندھرے ۔ اور بم بھیے بٹھائے اور مسپل اور آف سپرے    کھالی کنٹینر اور ہونڈا ہی ہونڈا ہے۔ ہونڈا مین لاوندے ہی لونڈے ہارن ڈی کے کون دیکھے چور کنے ہونڈے نہ بندے۔ میری گاری مین کیون گھرتے ہیں ساری قصور انکا نئی آرے بھول گئے ہیں سالے۔ مجبوری کے مارے  سکول نہیں گے لورے اسے ٹھنڈا کریں۔ مل گیا جو تم مجھ سے چاہتے ہو۔ اسے ٹھنڈا کریں۔ آپ کو مجھ سے جو ضرورت ہے لے لو اسے ٹھنڈا کریں۔ جی ہاں، آپ بہت اچھے ہوں گے۔ نیوا کول ہو ہو سالے ! بدمعاش ہیں۔ دل مین ! داری مین خراش ہے۔ ہمارے روحِ ایمان ہے۔ کاہن؟ انصاف ہے کہاں؟ نیٹو فوج سے قوم ہے ہمیشہ کہتے ہیں لن ادا بارہ گئے کھرچے، اور اب اگرچے۔ ہم آپس مین لار کے اور جھگڑا اک دوجے کہہ سرہ کے جل کے مار گئے مذہب  کے مسئلے غضب کے جلسے قاتل کے ہملے پاکستان کو لگ گیا، لسان ک...