Skip to main content

Punjab Rang Novel Billa Episode 1 By Zafar Iqbal Muhammad

پنجاب رنگ - " بِلّا" 1

از قلم ظفرجی





بِلّے کے باپ نے اس سال ایک سیکنڈ ھینڈ ٹریکٹر کیا خریدا بِلّے کی تو موجیں ہی لگ گئیں-

وہ سارا دن اسے کھیتوں میں بیل کی طرح دوڑاتا اور شام تک کئ ایکڑ زمین واہ کر گھر آتا- دن بھر لالیوں کے ڈار اس کے پیچھے پیچھے ہوتے-

"لالی" مینا سے مشابہ پرندہ ہے جو وسطی پنجاب میں بکثرت پایا جاتا ہے- اسے "ھندی مینا" بھی کہتے ہیں- یہ تازہ کھُدی سوندھی مٹی پر عاشق ہیں-

بلّا یوں چوڑا ہو کر ٹریکٹر چلاتا گویا گاؤں کی کُڑیاں اس کے چار چفیرے پھڑپھڑاتی پھرتی ہوں-

کسی الہڑ مٹیار کو آتا دیکھ کر وہ ٹریکٹر کے چھوٹے سے شیشے میں اپنی شکل دیکھتا ، دائیں گال پر اُگے "موکے" پر انگل پھیرتا اور گندے گندے دانت نکال کر کہتا ....
"صدقے جائیے .... ساڈے تے کوئ مردی ای نئیں ... !!!"

کپاس کی چنائ کے آخری دِن تھے- اس دن بے بے ڈیرے پر نہ آئ تو بلّے کو خود ہی "چونڑیوں" میں روئ بانٹنی پڑی- اسی روز وہ ایک شوخ چونڑیں پر مر مِٹا-

روئ سی رنگت والی اس کُڑی کا نام تھا "لالی"-

پھُٹّی کا آٹھواں حصہ وصولتے ہوئے اس نے بڑی ادا سے کہا
"اِنّی تھوڑی رُوں .... ویخ مینوں بھکھڑا وی پُڑیا ... "

بِلّے کا دل زور سے دھڑکا- اُس نے لالی کے نازک پاؤں کی طرف دیکھا ، جہاں بھکھڑے کا کانٹا اپنا سرخ نشان چھوڑ چکا تھا- اسے یوں لگا جیسے سفید روئ پر سرخ سرخ بُھونڈی منڈلا رہی ہو-

بِلّے کے دل میں پیار کا شعلہ بھڑکا-اس نے روئ کی پوری پَنڈ "لالی" کے سامنے پھینکتے ہوئے کہا ...

"توں اِک پھُل منگیا سارا باگ حوالے !!"

اس کےبعد دونوں میں خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ چل نکلا- محمد دین کی پرالی میں نصف شب ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئے- دارے والے کھوہ پر بعد از مغرب "میثاقِ محبّت" سائن ہوا- حاجی والے ناکے پر تہجّد کے وقت " دفاعی معاہدات" پر دستخط ہوئے ، میاں بخش والے کماد میں شکّر دوپہری خِطّے کی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا عزم کیا گیا-

اس کے بعد وہی کچھ ہوا جو پیار محبت کے قصّوں میں ازل سے ہوتا چلا آیا ہے-

دونوں کے بیچ فرق انیس بیس کا تھا- بِلّا 19 چک کا رہائشی تھا اور "لالی" 20 چک کی-
19 چک میں ڈوگرہ راج تھا تو 20 چک میں جٹوں نے انت مچا رکھی تھی- ضد اس بلاء کی تھی کہ جٹ اگر ڈرل کے ذریعے گندم کاشت کرتا تو ڈوگر "چھٹّا" دیکر اپنی ضد پوری کرتے ، چاہے فصل اُگے نہ اُگے-

سیاسی جھنڈے بھی دونوں پنڈوں کے الگ الگ تھے- پارٹی منشور سے زیادہ دلوں کا ناسور بولتا تھا- جب ڈوگروں نے "تلوار" کو ووٹ دئے تھا تو جٹ "نو ستاروں" پر مرمٹے تھے- اسی طرح جٹوں نے "سائیکل" کا ھینڈل تھاما تو ڈوگروں نے اُڑتا "تیر" پکڑ لیا-

ان دنوں بھی ایک پِنڈ بیٹ اٹھائے پھرتا تھا تو دوسرا "شیر" کی سواری کا لطف لے رہا تھا-

بلّے نے ماں باپ کو اپنی پسند سے آگاہ کیا- بےبے نے دلجوئ کےلئے بس اتنا ہی کہا
" ویکھاں گے ... توں وڈّا ہو جا بس"
مگر بلے کا باپ فقیریا اکڑ گیا-

"یاد رکھ پُت .... کیکر نوں اَک دا تے ڈوگر نوں جٹ دا پیوند کدّی نئیں لگ سکدا"

وہ سارا دن ابّا کے ترلے منتیں کرتا رہا مگر بات نہ بن سکی- شام کو اس نے دوبارہ بےبے کے پاؤں پکڑ لیے ...

" بےبے .... میری زندگی دا سوال اے"

" باقیاں دا وی سوچ ... پین جوان آ تیری ..."

"پر .... شمیم چھوٹی اے میرے توں ... "

"چھوٹی اے تے کی ؟؟ کل وڈّی نئیں ہونڑیں ؟؟ .... یاد رکھ تیرا ویاہ شمیم دے وٹّے نال ای ہونڑاں "

وٹّہ سٹّہ پنجاب کی وہ قبیح رسم ہے جس میں ایک رشتہ لیکر دوسرا " سیکورٹی ڈیپازٹ" کے طور پر "جمع" کرایا جاتا ہے- لوگ اسے "پکّا جوڑ" سمجھتے ہیں حالانکہ یہ باہمی مفادات کا کچّا پیوند ہوتا ہے ، جس میں ایک ٹائر پنکچر ہونے پر دوسرا خود بخود پٹاکا مار جاتا ہے-

اس رات بلّا رات دیر گئے تک سوچتا رہا- صبح ہوتے ہی اس نے کھیت میں ناشتہ کرتے ہوئے باپ کو جا پکڑا-

" ابّا مینوں پیسے دے ...!!"

" " او کاہدے لئ ... ؟؟ " ابّا نے لسّی کا گلاس خالی کرتے ہوئے پوچھا-

" میں زھر لیاؤنڑیں... "

"کیوں ؟؟ "

جے میرا ویاہ جٹّاں ول نہ ہویا تے میں زھر پی کے مر جانڑاں .... "

" مجنوں دیا پُترا !!! جے زھر خالص ملدی تے کپاہ وچ نہ پاء لیندا .... ویخ کِنّی انت مچائ آ سُنڈی نے ... ؟؟"

بِلّا مایوس ہو کر واپس چل دیا-
بہرحال شام تک بسیار کوشش کے بعد اُسے "ایزوفاسفیٹ" کی ایک کُپّی مل ہی گئ- گھر کے دروازے پر کھڑے ہو کر اس نے ایک چھوٹا سا گھونٹ بھرا ، پھر کُپّی ہاتھ میں لیے کسی شرابی کی طرح جُھومتا گھر میں داخل ہوا-

"ویخ بےبے .... میں زھر پی لئ اوو ... بِلّے نے زھر پی لئ اوو ... "

"وے تیرا ککھ نہ روّے شدائیا ... وے ایس کرماں سڑے نے زھر پی لئ اوو ... بِلّے نے زھر پی لئ اووو "
بےبے نے چیخ و پکار مچا دی-





Click Here To Read More Episodes

Click Here To Read Episode 2

Comments

Popular posts from this blog

Poem, Operation Raddul Fasad By Muhammad Moghirah Siddique | Raaz Ki Batain | Masoom Pathani

اس نے مجھے میرے خوابوں میں یرغمال بنا رکھا ہے.  اس نے مجھے میرے خوابوں میں ڈرا رکھا ہے.  دھشت گردی کرتا ہے آکے  وہ میرے خوابوں میں.  جاگتے میں میں نے بھی اک پلان بنا رکھا ہے.  کہ پاک فوج نے بھی ملک میں  آپریشن ردالفساد شروع کر رکھا ہے.  اب کی بار میں بھی بلا ئونگا رینجرز والوں کو.  آکے وہ میرے خوابوں میں پکڑیں گے اسے.  ردافساد کی کی خاطر میں نے بھی اپنا نکاح رینجرز والوں کے ہاتھوں پڑھوانے  کا ارادہ بنا رکھا ہے. By: Muhammad Moghirah Siddique مانوذ  راز کی باتیں

Tire Eshq Ki KHawaish Hy CHahat HOna Meri SadGi Dakh Kia Chahta Hai?Urdu Ghazal

  ٹائر عشق کی خواہش ہے چاہت ہونا میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہے؟ کوئی بات سبر ازما چاہت ہونا آپ کو جنت مبارک رہے زاہدوں کو کی میں آپ کا اہل محفل بھاری بزم میں راز کی بات کہ دی یہ سب نہ پھر کرو کوئی شام گھر میں رہو وو اگہزل کی سچی کتاب ہے استعمال چپکے چپکے پڑھا کرو کوئی ہاتھ بھی نہ ملا۔ ایگا جو گلے ملگے تپاک سے تم نا مزاج کا شہر ہے زرا فاسلے سے ملا کرو ابھی رہا میں کا . تم جس نے دل سے بھولا دیا استعمال بھولنے کی دعا کرو مجھے استغار سی لگتی ہے تم محبتوں کی کہانیاں جو کہا نہیں وو سنا کرو جو سنا نہیں وو کہا کرو کبھی حسین پردہ نشین بھی ہو زرہ عاشقانہ لباس میں جو میں بن سنور کے کہیں چلو میرے ساتھ تم بھی چلا کرو نہ ہو حجاب وو چانڈ سا کی نظر کا کوئی آسر نہ ہو استعمال کریں تمھارے گھر کی بہار ہے استعمال کریں آنسو سے ہرا کرو  

Phul, Khushbu, Sahaab honaa To Ae Du’aa Mustajaab Honaa To Urdu GHazal By Ghalib Ayaz,

  پھول،خوشبو،صاحب ہونا ای دعا مستجاب ہونا میں گہن تک تجھے نہ لگنے دوں تم میرا احترام ہونا منزلیں انتظار میں ہونگی۔ ہاسلو!! ہم رکاب ہونا تو وکیف ای سرد او گرم بھی ہونا تمام غلطیاں دور کر دی گئیں۔ کامیاب ہونے کے لیے ایک بار اور مین استعمال دیکھ کر ہی جیتا ہون ہمیں کیا ہوا؟ غالب