Skip to main content

Paraya Dhann Poem By Munazza Zulfiqar

 

پرایا دھن

ایک لڑکی تھی نخریلی سی

لاڈوں میں تھی پلی بڑھی

پیدا ہوتے ہی سینے سے اس کو

باپ نے لگایا تھا

چھوٹی چھوٹی باتوں پر

ہوتی تھی ناراض کبھی

گلاب لا کر کبھی چاکلیٹ سے

بابا نے اسے منایا تھا

کھیلتے کودتے جو گرتی تو

جھک کر کندھوں پر

اسے بٹھایا تھا

چوڑیاں بھی پہنائی تھیں

گھگھرا بھی دلایا تھا

پلیٹ بھری تھی بچوں کی

خود ہمیشہ کم کھایا تھا

اپنی نیند بیچی تھی

بڑے سکول میں پڑھایا تھا

ایک آنٹی ہیں جو کہتی ہیں

لڑکی ہو اک سمارٹ سی

گوری چٹی ہو گال گلابی ہوں

قد ہو لمبا سا اور ناک بھی تیکھی ہو

آنکھ ہو ہرنی سی اور

ایم ۔ اے پاس ہو

لڑکی ایسی ہو

جو فرض شناس ہو

کھاتا پیتا ہو گھرانا اس کا

صوفہ بیڈ تو ہوتا ہے لیکن

جہیز میں اک گاڑی ہو

میرے لئیے ہوں بھاری جھمکے

ساتھ میں ایک ڈیسنٹ ساڑھی ہو

جگر کا ٹکڑا ہے جوان اب

ذہن میں ہے گمان اب

دل ہے میرا پریشان اب

اچھا میں جاتا ہوں

پینشن بھی نکلواتا ہوں

میری رونق میری بیٹی

تمہیں اب جانا ہو گا

سونا کر کے میرا آنگن

نیا گھر بسانا ہو گا

دل میں گریں گے آنسو بہت

میں باپ ہوں لیکن

مجھے مسکرانا ہو گا

بیٹی تمہیں جانا ہو گا

گھر میں اب بہو ہے آئی

کیسے مانوں اپنا اسے

آخر ہے یہ لڑکی پرائی

سوتی ہے کھاتی ہے بہت

چھ دن رہتی ہے ادھر

میکے جاتی ہے بہت

مانا کہ پڑھایا ہے لکھایا ہے

کیا کوئی گر بھی سکھایا ہے؟

ناک ہے تیکھی لیکن

کچھ ذیادہ ہی تیکھی ہے

مسکراہٹ بھی دیکھو اس کی

کتنی پھیکی ہے

آئے روز ہوتی ہے بیمار یہ

شوہر کو کرتی ہے خوار یہ

بیٹھنا بھی آتا نہیں

چال بھی بے ڈھنگی ہے

کام چور ہے بہانہ ہے

کہاں سے لگتی ہے بیمار یہ؟

بھلی چنگی ہے ڈرامہ ہے!!!

 

منزہ ذوالفقار

Comments

Popular posts from this blog

Poem, Operation Raddul Fasad By Muhammad Moghirah Siddique | Raaz Ki Batain | Masoom Pathani

اس نے مجھے میرے خوابوں میں یرغمال بنا رکھا ہے.  اس نے مجھے میرے خوابوں میں ڈرا رکھا ہے.  دھشت گردی کرتا ہے آکے  وہ میرے خوابوں میں.  جاگتے میں میں نے بھی اک پلان بنا رکھا ہے.  کہ پاک فوج نے بھی ملک میں  آپریشن ردالفساد شروع کر رکھا ہے.  اب کی بار میں بھی بلا ئونگا رینجرز والوں کو.  آکے وہ میرے خوابوں میں پکڑیں گے اسے.  ردافساد کی کی خاطر میں نے بھی اپنا نکاح رینجرز والوں کے ہاتھوں پڑھوانے  کا ارادہ بنا رکھا ہے. By: Muhammad Moghirah Siddique مانوذ  راز کی باتیں

Tire Eshq Ki KHawaish Hy CHahat HOna Meri SadGi Dakh Kia Chahta Hai?Urdu Ghazal

  ٹائر عشق کی خواہش ہے چاہت ہونا میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہے؟ کوئی بات سبر ازما چاہت ہونا آپ کو جنت مبارک رہے زاہدوں کو کی میں آپ کا اہل محفل بھاری بزم میں راز کی بات کہ دی یہ سب نہ پھر کرو کوئی شام گھر میں رہو وو اگہزل کی سچی کتاب ہے استعمال چپکے چپکے پڑھا کرو کوئی ہاتھ بھی نہ ملا۔ ایگا جو گلے ملگے تپاک سے تم نا مزاج کا شہر ہے زرا فاسلے سے ملا کرو ابھی رہا میں کا . تم جس نے دل سے بھولا دیا استعمال بھولنے کی دعا کرو مجھے استغار سی لگتی ہے تم محبتوں کی کہانیاں جو کہا نہیں وو سنا کرو جو سنا نہیں وو کہا کرو کبھی حسین پردہ نشین بھی ہو زرہ عاشقانہ لباس میں جو میں بن سنور کے کہیں چلو میرے ساتھ تم بھی چلا کرو نہ ہو حجاب وو چانڈ سا کی نظر کا کوئی آسر نہ ہو استعمال کریں تمھارے گھر کی بہار ہے استعمال کریں آنسو سے ہرا کرو  

Phul, Khushbu, Sahaab honaa To Ae Du’aa Mustajaab Honaa To Urdu GHazal By Ghalib Ayaz,

  پھول،خوشبو،صاحب ہونا ای دعا مستجاب ہونا میں گہن تک تجھے نہ لگنے دوں تم میرا احترام ہونا منزلیں انتظار میں ہونگی۔ ہاسلو!! ہم رکاب ہونا تو وکیف ای سرد او گرم بھی ہونا تمام غلطیاں دور کر دی گئیں۔ کامیاب ہونے کے لیے ایک بار اور مین استعمال دیکھ کر ہی جیتا ہون ہمیں کیا ہوا؟ غالب