Skip to main content

"پتہ ہے مرد عورت کے لئے کیا ہوتا ہے؟مرد عورت کے لئے ایک دروازہ ہوتا ہے اور دروازے کا کامراستہ دینا ہوتا ہے یا راستہ روکنا

 "پتہ ہے مرد عورت کے لئے کیا ہوتا ہے؟

مرد عورت کے لئے ایک دروازہ ہوتا ہے اور دروازے کا کام راستہ دینا ہوتا ہے یا راستہ روکنا

اور پتہ ہے اس دروازے نے میرا راستہ روک لیا ہے آگے جانے ہی نہیں دیتا میرا کیا ہر عورت کا رستہ روک دیا ہے آج تک آگے جانے نہیں دیا اسی لئے تو عورت پیغمبر ہوتی ہے نا ولی,وہ دروازہ کھولنے کی کوشش ہی نہیں کرتی وہیں اسی دروازے کی چوکھٹ پر بیٹھی رہتی ہے اسے ہی چومتی رہتی ہے سجدہ کرتی رہتی ہے دروازہ پھر رستہ کیوں نہ روکے"

پتہ ہے عورت بیل کی طرح ہوتی ہے اور مرد دیوار کی طرح بیل ساری عمر دیوار کو ڈھونڈتی رہتی ہے تاکہ اوپر جاسکے نظروں میں آسکے جہاں تک دیوار جاتی ہے بیل بھی بس وہیں تک جاتی ہے بیل کو لگتا ہے دیوار نہ ہوتی تو وہ ذمین پر رلتی رہتی لوگوں کے پیروں تلے آتی پر ان کی نظروں میں نہ آتی وہ ساری عمر دیوار کی مشکور رہتی ہے اسے سایہ دیتی ہے اپنے پھولوں سے سجاتی ہے سنوارتی ہے جب سوکھنے لگتی ہے تب بھی دیوار کے ساتھ چپکی رہتی ہے کسی چھپکلی کی طرح ختم ہونے کے بعد بھی اسے دیوار کا سہارہ چائیے اور دیوار اس کو کتنا فائدہ ہوتا ہے اس کا وجود بیل ڈھک دیتی ہے اس کے سامنے ایک آڑ بنا دیتی ہے ہر چیز سے اسے محفوظ کردیتی ہے اسے سایہ دیتی ہے رونق دیتی ہے سجاتی ہے اور خود ختم ہونے تک اس کی احسان مند رہتی ہے اور دیوار وہ تو بس سہارا دینے کا فائدہ اٹھاتی ہے صرف سہارا دینے کا.

پھر وہ مرد جب اسے مل جاتا ہے تو اسے لگتا ہے کہ اسے پوری دنیا مل گئی ہے ہر چیز جیسے اپنے ٹھکانے پر واپس آگئی سب کچھ جیسے مکمل ہوگیا اس کے لئے وہ مرد بس وہ مرد سب کچھ ہوتا ہے ان داتا مالک آقا سب کچھ اسے لگتا ہے زندگی میں اگر کچھ ملنا ہے تو اسی کے طفیل ملنا ہے اسی کے سہارے ملنا ہے اسی سے ملنا ہے اس کی زندگی کا مقصد اسے خوش کرنا ہوتا ہے وہ دن کو رات کہے تو رات کہتی ہے وہ آگ کو پانی کہے تو پانی کہتی ہے اسے لگتا ہے دنیا میں جو کچھ ہوتا ہے اس کے حکم سے ہوتا ہے اسی کے طفیل ہوتا ہے اللہ اس کے لئے کچھ نہیں ہوتا بس وہ مرد ہی سب کچھ ہوتا ہے آنکھ کان منہ ہاتھ پیر دل دماغ سب کچھ اسے لگتا ہے رزق اللہ نے نہیں اس مرد نے دینا ہے اور پھر جب اسے وہ مرد چھوڑ دیتا ہے ٹھوکر مار دیتا ہے تو اسے لگتا ہے سب کچھ ختم ہوگیا دنیا میں کچھ رہا ہی نہیں دنیا بس اس ایک مرد کی وجہ سے ہی تو قائم تھی وہ نہیں تو سارا نظام ختم ہوگیا اسے اللہ یاد نہیں آتا اسے یاد ہی نہیں آتا کہ اللہ نے اسے اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے مرد کی عبادت کے لئے نہیں اپنی چاہ کے لئے پیدا کیا ہے مرد کی چاہ کے لئے نہیں اور عورت ایک مرد کے لئے مرمٹتی ہے اللہ چھوڑ دے اسے پرواہ نہیں مرد چھوڑدے تو وہ مر جاتی ہے اللہ اسے محبت نہ کرے فکر نہیں مگر مرد محبت نہ کرے تو وہ ختم ہو جاتی ہےاللہ ناراض ہوجائے اسے دھیان نہیں آتا مرد ناراض ہوجائے تو وہ سولی پر لٹک جاتی ہے

مرد کو خوش رکھنے کے لئے کیا کیا کرتی ہے عورت اندر بدل دیتی ہے باہر بدل دیتی ہے دل بدل دیتی ہے وجود بدل دیتی ہے صرف اس لئے کہ وہ خوش رہے ناراض نہ ہو اس کی نظر نہ بدلے اور اللہ کو خوش کرنے کے لئے وہ باطن کیا ظاہر بدلنے پر تیار نہیں ہوتی

اللہ کہتا ہے سر ڈھانپو مرد کہتا ہے سر مت ڈھانپو میری بیوی ماڈرن ہو وہ اللہ کی نہیں سنتی مرد کی سنتی ہے اللہ کہتا ہے زینتوں کو چھپاؤ پردے میں چلو مرد کہتا ہے ایسا مت کرو میرے ساتھ چلتی پھرتی اچھی لگو وہ اللہ نہیں مانتی مرد کی مانتی ہے کہتی ہے مرد کے ساتھ رہنا ہے زندگی بسر کرنی ہے اس کی نہیں مانیں گے تو کس کی مانیں گے

مرد کی تو بیوی ہے یہ رشتہ کبھی بھی ٹوٹ سکتا ہے اللہ کی تو مخلوق ہے یہ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹ سکتا وہ دائمی رشتے کی فکر نہیں کرتی ساری عمر عارضی رشتوں کو روتی رہتی ہے.

 

Comments

Popular posts from this blog

Aabhi Eshq Ky UmaTi AOr Bhi HAinn CHaman AoR Bh ASiyaN AOr BHi Urdu GHazaL

  ابھی عشق کے امتی اور بھی ہیں۔ چمن اور بھی آشیان اور بھی ہیں مقامتِ اِحافہ اور بھی ہے تم شاہین ہے پرویز ہے کام تیرا ٹائر سمنے آسمان اور بھی ہیں کی تیرے زماں اےمکاں اور بھی ہیں۔ گا دن کی تنھا تھا میں انجمن میں یہ اب میرا راز دان اور بھی ہے  

Poem, Operation Raddul Fasad By Muhammad Moghirah Siddique | Raaz Ki Batain | Masoom Pathani

اس نے مجھے میرے خوابوں میں یرغمال بنا رکھا ہے.  اس نے مجھے میرے خوابوں میں ڈرا رکھا ہے.  دھشت گردی کرتا ہے آکے  وہ میرے خوابوں میں.  جاگتے میں میں نے بھی اک پلان بنا رکھا ہے.  کہ پاک فوج نے بھی ملک میں  آپریشن ردالفساد شروع کر رکھا ہے.  اب کی بار میں بھی بلا ئونگا رینجرز والوں کو.  آکے وہ میرے خوابوں میں پکڑیں گے اسے.  ردافساد کی کی خاطر میں نے بھی اپنا نکاح رینجرز والوں کے ہاتھوں پڑھوانے  کا ارادہ بنا رکھا ہے. By: Muhammad Moghirah Siddique مانوذ  راز کی باتیں

Phul, Khushbu, Sahaab honaa To Ae Du’aa Mustajaab Honaa To Urdu GHazal By Ghalib Ayaz,

  پھول،خوشبو،صاحب ہونا ای دعا مستجاب ہونا میں گہن تک تجھے نہ لگنے دوں تم میرا احترام ہونا منزلیں انتظار میں ہونگی۔ ہاسلو!! ہم رکاب ہونا تو وکیف ای سرد او گرم بھی ہونا تمام غلطیاں دور کر دی گئیں۔ کامیاب ہونے کے لیے ایک بار اور مین استعمال دیکھ کر ہی جیتا ہون ہمیں کیا ہوا؟ غالب