Logon Ki Raye Aor Soch Sy Tang Dil Hona Chor Dejye Wo To Sirf Apni Raye Ka Izhar Krty Hoe Guzr Jaty Hain ...... Urdu Afsana
لوگوں کی رائے اور سوچ سے تنگ دل ہونا چھوڑ دیجئے…
وہ
تو صرف اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے گزر جاتے ہیں…
اُس
کے مثبت پن یا منفیت سے فائدہ یا سبق ہم نے خود حاصل کرنا ہوتا ہے…
وہ
ہماری حقیقت نہیں بدل سکتے…
صلاحیتیں
بھی نہیں چھین سکتے… مثلًا آپ اپنی گنجائش کے حساب سے کمرے کی تعمیر شروع کریں تو
کوئی کہے گا دیوار تو نو کی بجائے تیرہ انچ کی مضبوط بنتی… کوئی لکڑی کی چھت کا
مشورہ دے گا… کوئی لوہے کی… کوئی لنٹر کو مضبوط تر تصور کروائے گا… کوئی کہے
گا منہ مشرق کی طرف رکھتے… کوئی شمال کا
مشورہ دے گا تو یقینًا ہم مشورے دینے والوں کو اینٹ تو اُٹھا کر نہیں دے ماریں گے
بلکہ ان مشوروں کی روشنی میں اپنے نفع و نقصان اور گنجائش کے حساب سے تعمیری کام
کریں گے…
سو
تنگ دلی کی بجائے سوچوں کا احترام کرتے ہوئے مسکرائیے…اور آگے بڑھیے…!!!
Comments
Post a Comment