Skip to main content

Posts

Iftkhar Iffi Going to Attend UK Yatra Book Program in Scotland

New Naat Shareef By Ayesha Abdul Basit Tamanna Muddaton Se Hai

Main Tu Ummati Hoon Official Video Junaid Jamshed 2016720p

What is Death Punjabi Kavita By Rup Khatkar | Chal Mera Put Punjabi Mov...

Paramadics Day Message From Muhammad Ismail Tayyab Chairman PDA

Punjab Rang Novel Billa Episode 5 By Zafar Iqbal Muhammad

پنجاب رنگ -  " بِلّا" آخری قسط از قلم ظفرجی شام 8 بجے شرفو مُسلّی کے ڈیرے سے لالی بخیریت بازیاب ہو گئ- پولیس نے شرفو کو مار مار کر دُنبہ بنا دیا- ایک اچھّے سیاسی ورکر کی طرح وہ ہر چھتّر پر " شیر اک واری فیر " کا نعرہ لگاتا رہا مجال ہے جو چوھدری کا نام تک لیا ہو- اس کا دو سطری بیان پاکستان پینل کوڈ کی کسی دفعہ سے نہ ٹکراتا تھا ... " کُڑی راہ بھُول کے آ گئ تھی ... ہم نے دِھی بھین سمجھ کے پناہ دے دی .... !!!" رات 10 بجے بِلّے کی ٹرالی دھول مٹّی اڑاتی سول ھسپتال پہنچی- سرکاری شفاخانے میں اس وقت لوڈشیڈنگ کا راج تھا- ھچکیاں لیتے بِلّے کو ٹرالی میں ہی چھوڑ کر ھاری لوگ ڈاکٹر کی تلاش میں دوڑے- ھسپتال کا چپّہ چپّہ چھانا گیا مگر ڈاکٹر کا اتّا پتہ نہ مل سکا- لے دے کے ایک ڈسپنسر میسّر آیا ، جس نے مدعا سنتے ہی کانوں کو ہاتھ لگایا اور کہا ... "پاٰئ مجھے ایس رولے سے دور ہی رکھو ... میرے نکّے نکّے بچّے ہیں !!! " تقریباً ساڑھے دس بجے چوھدری مبارک کی "خصوصی کوششوں" سے ڈاکٹر " بازیاب" ہو سکا- ٹرالی پر ...

Shaher E Madinah, Dukhi Dil Da Haal Sunresoon Heart Touching

Punjab Rang Novel Billa Episode 4 By Zafar Iqbal Muhammad

پنجاب رنگ - " بِلّا" 4 از قلم ظفرجی پولیس پارٹی پُل چھیالی پر تھی کہ چوھدری مبارک ڈوگر سے مڈ بھیڑ ہو گئ- "کِدھر چلے سرکار ؟؟" چوھدری نے کار کا شیشہ سرکاتے ہوئے پوچھا- " وارنٹ ہیں .... آپ سرکار کے" تھانیدار نے مسکراتے ہوئے کہا- " او تواڈی خیر !!! چلو فیر اسی وی جا کے ویکھئے .... کیہڑا کیس پایا جے" وہ تھانے پہنچے ہی تھے کہ بِلّے والی ٹرالی بھی کھڑل کھڑل کرتی پولیس اسٹیشن پہنچ گئ- دو ہاریوں نے ہمت کر کے مریضِ عشق کو بمعہ چارپائ نیچے اتارا- وہ پیٹ پکڑے ہائے ہائے کر رہا تھا- "اسے کیا ہوا .... ؟ " تھانیدار نے جیپ سے اترتے ہوئے پوچھا- " ہمیں کیا پتا جی .... کہتا ہے زھر پلائ ہے مرید جٹ کے بندوں نے " ہاریوں نے بتایا- " دیکھ لیں سرکار .... کیا ہو رہا ہے ہمارے ساتھ ؟؟ .... ایک تو ہمارے بندے کو زہر دی گئ اُلٹا چھاپے وی ہم پہ ہی پڑ رہے ہیں .." چوھدری نے کہا " یہ ہے کون ؟؟" " بِلّا ڈوگر ..... ولد فقیریا ڈوگر ... سکنہ چک 19 ... چلو اب جلدی کرو .... بیان لکھو مُنڈے کا ... ھسپتال وی ...

Punjab Rang Novel Billa Episode 3 By Zafar Iqbal Muhammad

پنجاب رنگ - " بِلّا" 3 از قلم ظفرجی لالی کی گمشدگی اگلے روز دن کے اڑھائ بجے ظاہر کی گئ- اس کا باپ فتّو فریاد لیکر سیدھا اپنے پِنڈ کے سیاستدان چوھدری مُرید جٹ کے ڈیرے پر جا پہنچا- "تجھے یقین ہے کہ یہ ڈوگروں کی شرارت ہے ؟؟" "اک سو اک فیصد چوھری صاب .... کڑی کا کھُرا سیدھا مبارک ڈوگر کے ڈیرے وَل ہی گیا اے .... " "بے فکر ہو جا .... ہم اغواء اور زنا بالجبر کا کیس بنائیں گے ... پہلے مبارکےڈوگر کو اندر کرائیں گے .... فیر مُدعے کی خبر لیں گے .... !!!" " چوھری صاب .... کوشش کرو کسے طریقے میری "دِھی" واپس آ جائے ... !!" "سب کچھ واپس آئے گا .... تو 20 ہزار کا بندوبست کر ... ہم چھاپہ مرواتے ہیں .... اج ہی !! " دوسری طرف مبارک ڈوگر کو اس کے میڈیا نے چھاپے کی بروقت اطلاع کر دی- اس نے فوری طور پر اپنے سیاسی پتّے سیدھے کرنے شروع کر دیئے !!! "کُڑی کو یہاں سے کڈھ کے شرفو مُسلّی کے ڈیرے پہ چھوڑ آؤ .... فوراً ... پیدل نئیں جانڑاں ... کھوتا ریہڑی پہ !!!" اس نے نوکروں کو احکامات جاری کئے- لالی ک...

Punjab Rang Novel Billa Episode 2 By Zafar Iqbal Muhammad

پنجاب رنگ - " بِلّا" 2 از قلم ظفرجی بلّے کو اُلٹیاں شروع ہوئیں تو اس کےباپ فقیریا کی آنکھ کھُلّی .... "او بغیرتا اے کی کیتا اُوو .... او جیندے مار چھڈیا ای سانوں .... " اسے زبردستی دودھ مکھن پلایا گیا- جب حالت زیادہ بگڑی تو مَنجی سمیت ٹریکٹر ٹرالی پر لاد کر مقامی سِوّل ھسپتال پہنچا دیا گیا- ڈاکٹروں کی سر توڑ کوشش کے بعد نصف شب اس کی حالت کچھ بہتر ہوئ- دو دن کے مسلسل علاج کے بعد بِلّا بھلا چنگا ہو کر واپس گھر آ گیا- پورا پنڈ اسے دیکھنے آیا- گاؤں کا میڈیا کرید کرید کر اندر کی خبر ڈھونڈنے لگا ، لیکن مجال ہے جو بلّے نے زبان بھی کھولی ہو- گھر والے بھی سارا قضیہ "ٹریکٹر" کے متھے ڈال کر چپ ہو گئے-"لالی" کے عشق کی کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو سکی- تیسرے روز وہ سورج ڈوبتے ہی " دادُو والے بانسوں" میں "لالی" سے جا ملا- "توں زھر کاس توں پیتی ؟؟ مر جاتا تو ؟؟ " لالی نے اس کے گلے لگتے ہوئے سرگوشی کی- " مر جاتا تو تیرا کیا جانا تھا ؟" " میں وی پھاہ لے کے مر جاتی .... گھر میں سوت کی رسّی وی...

Punjab Rang Novel Billa Episode 1 By Zafar Iqbal Muhammad

پنجاب رنگ - " بِلّا" 1 از قلم ظفرجی بِلّے کے باپ نے اس سال ایک سیکنڈ ھینڈ ٹریکٹر کیا خریدا بِلّے کی تو موجیں ہی لگ گئیں- وہ سارا دن اسے کھیتوں میں بیل کی طرح دوڑاتا اور شام تک کئ ایکڑ زمین واہ کر گھر آتا- دن بھر لالیوں کے ڈار اس کے پیچھے پیچھے ہوتے- "لالی" مینا سے مشابہ پرندہ ہے جو وسطی پنجاب میں بکثرت پایا جاتا ہے- اسے "ھندی مینا" بھی کہتے ہیں- یہ تازہ کھُدی سوندھی مٹی پر عاشق ہیں- بلّا یوں چوڑا ہو کر ٹریکٹر چلاتا گویا گاؤں کی کُڑیاں اس کے چار چفیرے پھڑپھڑاتی پھرتی ہوں- کسی الہڑ مٹیار کو آتا دیکھ کر وہ ٹریکٹر کے چھوٹے سے شیشے میں اپنی شکل دیکھتا ، دائیں گال پر اُگے "موکے" پر انگل پھیرتا اور گندے گندے دانت نکال کر کہتا .... "صدقے جائیے .... ساڈے تے کوئ مردی ای نئیں ... !!!" کپاس کی چنائ کے آخری دِن تھے- اس دن بے بے ڈیرے پر نہ آئ تو بلّے کو خود ہی "چونڑیوں" میں روئ بانٹنی پڑی- اسی روز وہ ایک شوخ چونڑیں پر مر مِٹا- روئ سی رنگت والی اس کُڑی کا نام تھا "لالی"- پھُٹّی کا آٹھواں ...

Meri Kahani By Khalil Ur Rehman Qamar | Raaz Ki Batain

Copy of 2 Line Sad Poetry | Miss Faiza Idrees Heart Touching Shayri|Sad ...

Ek Noha Garr Ki Talash Hai By Zahra Tanveer

اک نوحہ گر کی تلاش ہے جو اپنی درد بھری آواز میں سنائے قصہ میرے بانجھ معاشرے کے ان بانجھ مردوں کا جن کی انا کے مینار اتنے بلند ہیں کہ میری مائیں بہنیں اور آنے والی نسل کی بیٹیاں گلی گلی گھر گھر مجبور ہیں خود پہ بانجھ پن کا لیبل لگوانے پر اپنی ممتا کا گلا گھونٹ کر ناجائز صبر کی پیڑھی پر بیٹھنے پر وہ کہتی ہیں ہم بے جرم و خطا قیدی ہیں ہماری سونی گود کا مجرم اور کوئی ہے یہاں حق سچ کہنے والوں کی کمی ہے بس اک نوحہ گر کی تلاش ہے جو اپنی درد بھری آواز میں سنائے ان تندرست عورتوں کی کہانی جو گرم سرد رات کے پچھلے پہر اپنے دائیں بائیں کچھ ٹٹولتے ہوئے آسمان کی جانب شکوہ کناں نظر ڈال کر سوال کرتی ہیں میرے حصے کی ممتا کہاں لٹائی؟ میری تندرست کوکھ اجڑی کیوں کہلائی؟ مجھےکس گناہ کی سزا ملی؟ اے منصف! اس قید سے رہائی دلا۔ اب ضبط کا دامن چھوٹتا ہے اب وقت ہے اصل مجرم کے سماج کے کٹہرے میں پیش ہونے کا میری خالی گود کرلاتی ہے اپنے حصے کا انصاف چاہتی ہے۔ زہرا تنویر Click Here to Read More About  Zahra Tanveer Urdu Poetry...

Uff!! Phool Kiyoon Utha Laye Poem By Maira Malik

 !!!!اُف  پُھول کیوں اُٹھا لائے سال ہی تو بدلا ہے حال وہی پُرانا ہے ویسی ہی وحشتیں ہیں تشنہ سی خواہشیں ہیں دل کا کچھ پتہ نہیں گھر کو بھی کھو آئے جانے کس کے ہو آئے ساتھ اب آوارگی ہے منزلیں تو کھو گئیں راہبروں کا کیا کرنا جس طرف نکلتے ہیں پوچھتے ہیں راستوں سے کس سمت کو جانا ہے کس کو یاد رکھنا ہے کس کو بھول جانا ہے کس کا ساتھ نبھانا ہے ایسے میں بتاوُ تم پُھول کیوں اُٹھا لائے سال ہی تو بدلا ہے حال وہی پُرانا ہے مائرہ ملک یکم جنوری 2020اسلام آباد

Taizz Namak, By Saeed Ashar, Urdu Poetry By Masoom Pathani

تیز نمک Taizz Namak میری باتوں میں Meri batoon men  چاٹ کا چٹخارا ہے  Chaatt ka chattkhara hai وہ چسکے لے لے کر سنتی ہے Wo Chaske le le kar sunti hai میں یہ سمجھتا ہوں Main ye samajhta hon مجھ پر مرتی ہے Mujh par marti hai مرنے والے خوابوں میں آتے ہیں Mrne wale khuwaboon men aate hain زندہ ہو کر Zinda ho kar کبھی ڈراتے kabhi darate hain کبھی ہنساتے ہیں kabhi hansate hain ندیوں اور پہاڑوں کی سیر  nadiyoon aur paharron ki sair رنگوں میں گھل مل جانا rangoon men ghull mill jana بادل کے گالوں میں رستہ بن جانا badal ke galoon men rasta ban jana چاند ستاروں کی جانب اڑنا chand sitaroon ki janib urrna کسی انجانے بدن کی لذّت kisi anjane badan ki lazzat معمولی باتیں ہیں mamooli batain hain خوابوں کی ان دیکھی دنیا کا نقشہ   khuwaboon ki un dekhi duniya ka naqsha کچھ بھی ہو سکتا ہے kuch bhi ho sakta hain منظر میں manzar...

Pretty Labrador Retriever Dog Pets | Raaz Ki Batain

Aankh Karti Hai Ebadat Aap Ki, By Diya Gem Sahiba

آنکھ کرتی ہے عبادت آپ کی دل یہ کرتا ہے نا چاہت آپ کی میرے دل سے عمر بھر اب جانِ جاں مٹ نہ پائے گی یہ الفت آپ کی منتظر لمحے ہیں جاں لیوا بہت مار ڈالے گی یہ فرقت آپ کی کیوں نا ہم کو دل کی بیماری لگے دھڑکنوں پہ ہے حکومت آپ کی جب اکیلے عمر کی گٹھڑی ہوئی پھر رلائے گی یہ دولت آپ کی کیا کریں یہ دل نہیں ہے مانتا جائیے سن لی شکایت آپ کی آپ کیوں آئے ہو میرے دھیان میں کب کہا کہ ہے ضرورت آپ کی کوئی بھی صورت نہیں بھاتی مجھے جب سے دیکھی بگڑی صورت آپ کی دل کے بدلے بےرخی اور طنز ہی دیکھ لی ہم نے سخاوت آپ کی مجھ کو یہ کہتے ہوئے رخصت کیا جو بھی ہے اب ہے یہ قسمت آپ کی آپ کو معلوم ہیں سب قافئیے یہ دیاؔ جی ہے کرامت آپ کی دیا جیم