" پتہ ہے مرد عورت کے لئے کیا ہوتا ہے؟ مرد عورت کے لئے ایک دروازہ ہوتا ہے اور دروازے کا کام راستہ دینا ہوتا ہے یا راستہ روکنا اور پتہ ہے اس دروازے نے میرا راستہ روک لیا ہے آگے جانے ہی نہیں دیتا میرا کیا ہر عورت کا رستہ روک دیا ہے آج تک آگے جانے نہیں دیا اسی لئے تو عورت پیغمبر ہوتی ہے نا ولی,وہ دروازہ کھولنے کی کوشش ہی نہیں کرتی وہیں اسی دروازے کی چوکھٹ پر بیٹھی رہتی ہے اسے ہی چومتی رہتی ہے سجدہ کرتی رہتی ہے دروازہ پھر رستہ کیوں نہ روکے " پتہ ہے عورت بیل کی طرح ہوتی ہے اور مرد دیوار کی طرح بیل ساری عمر دیوار کو ڈھونڈتی رہتی ہے تاکہ اوپر جاسکے نظروں میں آسکے جہاں تک دیوار جاتی ہے بیل بھی بس وہیں تک جاتی ہے بیل کو لگتا ہے دیوار نہ ہوتی تو وہ ذمین پر رلتی رہتی لوگوں کے پیروں تلے آتی پر ان کی نظروں میں نہ آتی وہ ساری عمر دیوار کی مشکور رہتی ہے اسے سایہ دیتی ہے اپنے پھولوں سے سجاتی ہے سنوارتی ہے جب سوکھنے لگتی ہے تب بھی دیوار کے ساتھ چپکی رہتی ہے کسی چھپکلی کی طرح ختم ہونے کے بعد بھی اسے دیوار کا سہارہ چائیے اور دیوار اس کو کتنا فائدہ ہوتا ہے اس کا وجود بیل ڈھک دیتی ہے اس کے...